حکومت مہنگا ئی کا جن قا بو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،سلیم رضا

  حکومت مہنگا ئی کا جن قا بو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،سلیم رضا

  



لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مہنگائی ختم کرنے کے اعلانات حقیقت نہیں بن سکے ہیں، حکومت مہنگا ئی کا جن قا بو کرنے میں ناکام ہو چکی، حکومت عوامی پا لیسی نہیں بنائی گی تو مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

،اشیا صرف کی قیمتوں میں ایک سال میں غیر معمولی اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ جس طرح حکمرانوں کے دیگر اعلانات زمینی حقائق کے منافی ہیں اسی طرح مہنگائی ختم کرنے کے اعلانات اور وعدے پر بھی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی پالیسی ہے، کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، وزراء صرف بیانات دینا ہی اپنا فرض سمجھتے ہیں وہ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں، تبدیلی کا ایک سال عوام کو بہت مہنگا پڑا ہے اورعوام کواس تبدیلی کی بھاری قیمت اداکرنا پڑ رہی ہے،بھوک اور افلاس نے ملک میں ڈیر ے ڈال لئے ہیں۔ حکومت ہر محا ذ پر ناکام دکھا ئی دے رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4