پنجاب یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمی،خصوصی بچوں کی شاندار کارکردگی

پنجاب یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمی،خصوصی بچوں کی شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفیئر سنٹر کے خصوصی بچوں نے ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے معاشرے کواپنا اہم فرد ہونے کا احساس دلایا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفیئر سنٹر کے زیر اہتمام کریسنٹ ماڈل سکول کے اشتراک سے خصوصی افراد کے عالمی دن پرلاء کالج کے ڈاکٹر پرویزحسن انوائرنمنٹل لاء سنٹر میں منعقدہ تقریب میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر، سابق وائس چانسلرلیفٹیننٹ جنرل(ر)ارشد محمود،چیئرپرسن شعبہ سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر حمیرا بانو، پرنسپل چائلڈ ویلفیئر سنٹرعائشہ وجیہہ اللہ،فیکلٹی ممبران، خصوصی بچے اوران کے والدین نے شرکت کی۔تقریب میں خصوصی بچوں نے قوالی پیش کرتے ہوئے نبی کریم ؐ سے والہانہ محبت کااظہار کیا۔ خصوصی بچوں نے عام سکولوں میں داخلے سے متعلق اپنے مسائل کے حوالے سے خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے خاکے کے ذریعے بتانے کی کوشش کی کہ وہ نارمل بچوں کے سکولوں میں پڑھ کرقدرتی ماحول سے استفادہ کرتے ہوئے روزمرہ کی سرگرمیاں سیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں انکار کر دیا جاتا ہے۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے مختلف لباس زیب تن کرکے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ خصوصی بچوں میں بھی اللہ نے خصوصی صلاحیتیں پیدا کی ہیں جنہیں نکھار کر بروئے کار لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ خصوصی بچوں کی تربیت کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے چائلڈ ویلفیئر سنٹر کے اساتذہ کیلئے اعزازیہ کا اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر)ارشد محمودنے کہا کہ خصوصی بچوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جانے چاہیے ڈاکٹر حمیرا بانو نے چائلڈ ویلفیئر سنٹر کو بہترین سٹاف اور اساتذہ مہیا کرنے اور خصوصی افراد کی بہبود کیلئے معاونت پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کا شکریہ ادا کیا۔۔