مسلمان شعائر اسلامی کی بیحرمتی برداشت نہیں کر سکتے،مجلس احرار

  مسلمان شعائر اسلامی کی بیحرمتی برداشت نہیں کر سکتے،مجلس احرار

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری نے ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن میں ماہانہ درس قرآن پاک کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،اسلام ایسا دین ہے جوتمام زمانوں کے لیے کافی ہے،اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان ایک اسلامی ریاست تھی جس کو طاغوطی طاقتو ں نے تہس نہس کر دیا لیکن اللہ نے ان کی مدد کی اور عالمی طاقتیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور افرادی قوت رکھنے کے باوجود آج افغانستان سے نکلنے کا محفوظ راستہ مانگ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرتارپورراہداری سکھوں کے نام پر قادیانیوں کو سہولت دینے کے لیے کھولا گیاہے۔

مجلس احرار

مزید : میٹروپولیٹن 4