یوسی پی میڈیا آفکمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام فوٹوگرافی ورکشاپ

  یوسی پی میڈیا آفکمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام فوٹوگرافی ورکشاپ

  



لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام فوٹو گرافی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔فلم اینڈ تھیٹر سنٹرمیں ہونے والی ایک روزہ ورکشاپ میں بی ایس اور ایم ایس سی کے ایڈورٹائزنگ، پی آر اور فلم میکنگ کے55 طلباوطالبات سمیت فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔معروف آرٹسٹ اورپروفیشنل فوٹوگرافر ٹمارا رابیر نے شرکا کو ویژول سٹوری ٹیلنگ کے بارے میں اہم پہلوؤں پر رہنمائی دی اورعملی تربیت بھی فراہم کی۔انکا کہنا تھا ہر تصویرخود میں ایک کہانی بیان کرتی ہے۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر تیمور الحسن نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر طلباوطالبات اورمنتظمین فہد انیس، مومنہ ابرار اوراقبال اکرم کی کاوشوں کو سراہا۔ورکشاپ کے اختتام پرڈاکٹر تیمور الحسن نے ٹمارا رابیر کو یوسی پی کا سووینیر پیش کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی اور فیکلٹی ممبران نے شرکا کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے

مزید : میٹروپولیٹن 4