ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عابد حسین جعفری

  ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عابد حسین جعفری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اگر کامیاب ہوگئی تو ملک کا سرمایہ لوٹنے والوں کی دکانیں بند ہوجائیں گی یہ بات پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سید عابد حسین جعفری ااپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دورن کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بہت بڑے مافیا سے مقابلہ ہے جو مسلسل پروپیگنڈہ میں لگا ہوا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب ملک تیزی سے ترقی کرنے لگا ہے،ورلڈ بینک کے سربراہ نے آکر حکومت کی معاشی پالیسی کی تعریف کی تو ملک کو لوٹنے والے سب اکٹھے ہوگئے ہیں۔

، کوئی کہہ رہاہے کہ ختم نبوتؐ کا مسئلہ ہے، تو کوئی یہودی لابی کہہ رہاہے۔ سب کامقصد ایک ہے، ملک کی دولت لوٹنے والوں کوڈر لگا ہواہے کہ اگر یہ کامیاب ہوگئے تو انکی لوٹی ہوئی دولت بھی پکڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارامافیا ہے، ان کا مقصد پاکستان نہیں ہے بلکہ ان کامقصد پیسہ بچاناہے۔ پاکستان میں جتنی اصلاحات ہوئی ہیں، اتنی پہلے نہیں ہوئیں۔ کرپٹ ٹولہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پیچھے پڑا ہوا ہے کہ وہ بڑے بڑے محلوں میں نہیں رہتا،عثمان بزدار آئی جی لیکر آئے ہیں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جس کی سب سے زیادہ عزت ہے۔ پنجاب کے بڑے بڑے ڈاکٹرز کے بورڈ نے جورپورٹ دی تھی اس کے مطابق نوازشریف کی صحت اتنی بری ہے کہ وہ کسی وقت بھی موت کے منہ میں جاسکتاہے اسی پر وزیر اعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بناپر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی اور اب پتہ چل جائے گا کہ کیا ہوا ہے۔