تاجروں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائیگا،رمیض شاہد

  تاجروں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائیگا،رمیض شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری رمیض شاہد نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں چند روز پیشتر کیمرہ مارکیٹ میں دکاندار اور گاہک کے درمیان ایک معاملہ کو لے کر ہاتھا پائی کی نوبت اور پھر دکاندار کو بدمعاشی کے زور پر زدوکوب کرنے کے حوالے سے بھرپور مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں ایسے کسی بھی قدم کو تاجروں کے استحصال کے حوالے سے برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اور ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ انھوں نے تاجروں اور گاہگوں کے لئے مسائل کے بہتر حل کے لئے مارکیٹ میں موجود تاجر تنظیموں (یونین) کو شامل عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔