حاجی عبد الرزاق کی ثقافتی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
لاہور(فلم رپورٹرالحمراء نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق کو ان کی بے پناہ فنّی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی ایک شاندار اور پروقار تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر حاجی عبدلارزاق کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کسی بھی انسان کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے۔دوستوں کا پیار محبت میرے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ نیو ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا ضروری ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید پالش کرکے بہتر بنایا جا سکتاہے، ہونہار اور خوبصورت نوجوانوں کو آگے آنے کا مو قع ملنا چاہئے اور ان میں موجود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ثقافت کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فنکاروں،گلوکاروں کو پرموٹ کیا گیا اور نیو ٹیلنٹ مو قع فراہم کیا گیا اور آئندہ بھی ایساہی کرنے کا عزم ہے،کسی سے مخالفت نہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ سب لوگ پیار کرتے ہیں۔
اور میں ان سے پیار کرتا ہوں شوبز سے وابستہ ہر افراد ہمارے وطن عزیز کی ثقافت کا سرمایہ ہے۔