لاہور آرٹس کونسل میں دوسری”الحمرا نیشنل ایگزی بیشن“ جاری

  لاہور آرٹس کونسل میں دوسری”الحمرا نیشنل ایگزی بیشن“ جاری
   لاہور آرٹس کونسل میں دوسری”الحمرا نیشنل ایگزی بیشن“ جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں دوسری الحمرا نیشنل ایگزی بیشن جاری ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ نمائش دیکھی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے اس موقع پر کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے جو کام شروع کیا اسے جاری رکھے ہوئے ہیں،میں انھیں اس قدر اعلی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس سے آرٹسٹ کے حوصلے بلند ہوں گے، آرٹ کو فروغ ملے گا،تمام پینٹنگ عالمی درجے کی ہیں،آرٹسٹوں نے قدرتی حسن،انسانی جذبات،روزمرہ کے زندگی،ہمارے سوچنے کے انداز اور معاشرتی رویوں کو بڑی وضاحت سے عوام الناس کے سامنے پیش کیا ہے، الحمراکا آرٹ کی ترویج و ترقی میں کردار مثالی ہے، آرٹسٹوں کا کام قابل ستائش اور فن کے فروغ کا باعث ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا نے تمام مصوروں کے کام کو ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا ہے جس کا مقصد آرٹ اور آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی ہے،نمائش میں پاکستان کے مایہ ناز مصوروں کے آرٹ ورک کے ساتھ نئے ابھرتے ہوئے مصوروں کے کام کو بھی شامل کیا گیا ہے،دور حاضر میں آرٹ کو شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، لوگوں کو اس نمائش میں ہمارے مصوروں کا کام دیکھنے کا موقع ملا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا نے مزید کہاکہ پاکستان بے حد خوبصورت ملک ہے،یہاں کے موسم، گلستان، نخلستان،دریا، پہاڑ کے نظارے انسانی طبیعت کو بہت بھاتے ہیں جن کو آرٹسٹوں اعلی مہارت سے پینٹ کیا ہے۔

،جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مزکر ہے۔نمائش میں شریک ہونے والے پاکستان بھر سے145آرٹسٹوں کے 250فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔نامور آرٹسٹ اعجاز الحسن،سعید اختر، جمیل نقش، شاہ نواز زیدی، غلام مصطفی، ڈاکٹر اعجاز انور، ڈاکٹر راحت نوید، جمیل بلوچ،ذوالفقار علی زلفی،آمنہ پٹودی، عارم نعیم، منی ہاروں و دیگر آرٹسٹوں کے علاوہ نوجوان مصوروں کی بڑی تعداد نے بھی نمائش میں اپنا کام آویزاں کیا ہے۔مجسمہ سازی، آئل پینٹنگ، منی ایچرپینٹنگ، ویڈیو آرٹ، خطاطی کے علاوہ دیگرمیڈیم میں آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔نمائش میں آرٹسٹوں نے جہاں ایک طرف اپنی تہذیبوں و ثقافت کی رنگ پیش کئے ہیں وہاں انسانی سوچ و فکر کے انداز،معاشرتی اقدارکو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔یہ فن پارے ہمارے سماجی رویوں کا عکس اور امن وبرداشت کو اختیار کرنے کادرس دیتے ہیں،پینٹنگ میں آرٹسٹوں نے لاہور کی خوبصورتی کو بھی اپنا موضوع بنایا ہے۔نمائش میں آویزاں فن پارے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارا مصور دور حاضرہ سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ اپنے گردوبیش کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔دوسری الحمرا نیشنل ایگزی بیشن میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں نے الحمرا کی اس کاوش کو بھر پور سراہا اور اس کامیاب نمائش پر الحمرا انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : کلچر