بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے، جاوید شیخ
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ ہمیں بالی ووڈ کی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے، یہ درست ہے کہ پچھلے دو سالوں سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں مگر بالی ووڈ کی فلموں کا زور توڑنے کیلئے مسلسل پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا 2019 میں میری فلم ”رانگ نمبر 2“نے شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے ساتھ دیگر فلموں نے بھی باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹیں جو کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے مثبت علامت ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔