شوبز انڈسٹری میں صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی،عینی رباب

شوبز انڈسٹری میں صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی،عینی رباب

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل عینی رباب نے کہا ہے کہ میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایؤں گی۔عینی رباب نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔عینی رباب نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ آنے والا کل میرا ہو گا۔

مزید : کلچر