عفان وحید اور حرا مانی کی نئی سیریل”غلطی“ کی پہلی جھلک منظر عام پر

  عفان وحید اور حرا مانی کی نئی سیریل”غلطی“ کی پہلی جھلک منظر عام پر
   عفان وحید اور حرا مانی کی نئی سیریل”غلطی“ کی پہلی جھلک منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عفان وحید اور حرا مانی کی نئی ڈرامہ سیریل”غلطی“ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔عفان وحید اور حرا مانی نے‘دو بول’میں کام کیا تھا، اس ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی پرفارمنس مداحوں نے بے حد پسند کی جس کے بعد یہ ٹیلی ویژن کا کامیاب ترین ڈرامہ ثابت ہوا۔حرا مانی اور عفان وحید دوبارہ‘غلطی’نامی اس ڈرامے میں رومانوی کرداروں میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں عفان وحید حرا سے سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ ان پر بھروسہ کرتی ہیں۔
جس پر حرا مانی نے جواب میں کہا کہ وہ سب سے زیادہ بھروسہ ان پر کرتی ہیں جبکہ ہمیشہ ان سے محبت بھی کرتی رہیں گی۔ٹیزر میں ان دونوں کے کامیاب ڈرامے دو بول کے میوزک کا بھی استعمال کیا گیا۔ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تو تاحال اعلان نہیں ہوا البتہ یہ جلد اے آر وائے ڈجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامے کی ہدایات صبا حمید دے رہی ہیں جبکہ کہانی اسماء سیانی نے تحریر کی۔اداکار عفان وحید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس میں حرا مانی بھی موجود ہیں۔

مزید :

کلچر -