جعلی کاغذات کی تصدیق،ایم جنرل ہسپتال کو وارننگ جاری

جعلی کاغذات کی تصدیق،ایم جنرل ہسپتال کو وارننگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے جعلی کاغذات کی تصدیق کے حوالے سے ایم ایس جنرل ہسپتال کو وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ اجمل بخاری جو کہ جعلسازی سے ترقی کرکے سپر نٹنڈنٹ کے عہدہ پر کام کر تے رہے، اجمل بخاری کے خلاف غیر قانونی پروموشن، رشوت ستانی اور جعلی دستاویزات پیش کرنیکا الزام ہے۔اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو کارروائی کے تحریری احکاما ت جاری کئے ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ مذکورہ اسسٹنٹ کو پہلے جوائننگ کرائیں،اس کے بعد معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کریں۔ اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے ایم ایس کو اجمل بخاری کیخلاف ہسپتال کی سطح پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔