یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کو حاصل کیا جائیگا،یاسمین راشد

  یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کو حاصل کیا جائیگا،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرپروگرام منیجرپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹرخالدمحمود، عراق، اومان، فلسطین، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، آغاخان یونیورسٹی، دی ہیلتھ فاؤنڈیشن، ایسوسی ایشن فارسوشل ڈویلپمنٹ، ایمروکے نمائندگان ودیگرفلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے صوبائی وزیرصحت کی ہیپاٹائٹس پرقابوپانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کوحاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ضلع ننکانہ سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے سلسلہ میں ماڈل پلان شروع کیاجائے گا۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ ہیپاٹائٹس میں کمی لانے کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمدکیلئے سخت قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کوادویات، ٹیسٹوں اورعلاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
یاسمین راشد