چیئرمین نیب کی سوئی ہمیشہ (ن) لیگ پر آکر رکتی ہے،اویس لغاری

چیئرمین نیب کی سوئی ہمیشہ (ن) لیگ پر آکر رکتی ہے،اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں نیب کے پہلے جعلی کیسزمیں مسلم لیگ ن کے لوگوں کو بری کررہی ہیں۔چیئر مین نیب کی سوئی دو سال سے آخر میں مسلم لیگ (ن) پر آکر رکتی ہے۔ شہبازشریف کی جائیداد منجمد کرنے کا حربہ عدالتی فیصلوں کی توہین کے مترادف ہے۔ چیئر مین نیب مزید نئے جعلی کیسز بنانے کی منظوریاں دے رہے ہیں۔نیب دو سالوں میں نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے قطر سے دنیا بھر سے سستا ایل این جی کا معاہدہ کیا۔شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے میں پاکستان کے اربوں روپے بجائے۔نیب آج تک ایل این جی کیس میں کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہارانا ء ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کرنے کا مطلب اے این ایف کو منشیات کیس میں کچھ نہیں ملا۔
عظمیٰ بخاری