پریس کلب کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،75لاکھ کی گرانٹ جاری

  پریس کلب کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،75لاکھ کی گرانٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے 90شاہراہ قائداعظم پر لاہور پریس کلب کے وفد نے صدر ارشد انصاری کی قیاد ت میں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بز دار نے لاہور پریس کلب کیلئے 75لاکھ روپے گرانٹ کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے لاہور پریس کلب کے وفد کو صحافیوں کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کالونی سے متعلقہ امور جلد حل کیے جائیں گے اورصحافیوں کو علاج معالجے کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔لاہورپریس کلب کی طرف سے صدر ارشد انصاری نے گرانٹ ملنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی قابل تحسین ہے۔صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،فیاض الحسن چوہان،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری انفارمیشن،ڈی جی پی آر،صدر پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری جنرل زاہد عابد،سینئر نائب صدرذوالفقار علی مہتو،نائب صدر حافظ فیض احمد، سیکرٹری فنانس سالک نواز اور ممبر گورننگ باڈی شاہد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔