عالمی انجمن خدام الدین قادریہ شیرانوالہ گیٹ کا اجتماع6دسمبر کو شروع ہو گا
لاہور (پ ر)عالمی انجمن خدام الدین سلسلہ قادریہ راشدیہ شیرانوالا گیٹ لاہور کاسالانہ دو روزہ اجتماع مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری، راشدی کی زیر صدارت وسرپرستی6 اور 7 دسمبر بروز جمعتہ المبارک و ہفتہ مدرسہ قاسم العلوم و جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ لاہور میں ہوگا جس میں ملک بھر سے نامورعلماء کرام و مشائخ عظام عظام حضرت مولانا سید تاج محمود امروٹی مدظلہ(سکھر)، حضرت اقدس مولانا عبد العزیز مدظلہ(بیر شریف ضلع لاڑکانہ)،حضرت مولانا سید چراغ الدین شاہ (راولپنڈی)، علامہ خالد محمود صاحب(پی ایچ ڈی لنڈن)، حضرت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر صاحب (چکوال)،حضرت مولانا مفتی احمد علی ثانی،حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ(فیصل آباد)،مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)،(مولانا قاضی ارشد الحسینی (اٹک)، حضرت مولانا زاہد الراشدی، حضرت مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی(چکوال)، حضرت مولانا مفتی ریاض جمیل، مولانا مفتی خالد محمود ازہر، مولانا پیر محمد حسن ناصرسمیت ملک بھر سے دیگر علماء شرکت و خطاب کریں گے جبکہ7 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصردرود شریف کی مجلس کے بعدعالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری اختتامی اجتماعی دعا کروائینگے۔
انجمن خدام