اشیاء خور ودنوش کی خرید وفروخت میں دھوکہ دہی کر نے والوں کیخلاف سخت کافیصلہ

      اشیاء خور ودنوش کی خرید وفروخت میں دھوکہ دہی کر نے والوں کیخلاف سخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر اشیائے خورونوش کے لیبل میں دھوکہ دہی کرنیوالوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران غلط لیبلنگ اور دھوکہ دہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام لیبلنگ دیکھ کر جو خریدے ان کو وہی پراڈکٹ ملے۔اشیاء کی پیکنگ پر لگائے گئے لیبل پروہی لکھا ہونا چاہیے جو پیکنگ کے اندرموجود ہو۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیبل پر لیموں لگاہے تو پراڈکٹ میں اصل لیموں ڈالنا ضروری ہو گا۔اشیائے خورونوش میں فلیور یا خوشبو کا استعمال کر کے فروٹ کا دعویٰ کر نا جرم ہے۔صوبہ بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی سطح پر ہو، سختی سی نبٹا جائے گا۔