نوکریوں کا ویژن لنگر خانوں اور کٹے مرغیوں پر ختم ہو گیا،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ویژن لنگر خانوں اور کٹے مرغیوں پر آکے ختم ہو گیا ہے۔فیاض چوہان صاحب عثمان بزدار کیا آپ کے نئے آقا عمران نیازی بھی شہبازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو میٹرو بسیں،سڑکیں،تعلیمی ادارے اور نئے ہسپتال دیے۔ شہبازشریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور کسانوں کو 100ارب کے پیکج دیے۔عمرا ن نیازی نے 6لاکھ لوگ بے روگاز کیے اور ہزاروں صنعتیں بند کردی۔عثمان بزدار نے پنجاب کو مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعثمان بزدار کاغذوں میں پنجاب کے وزیراعلیٰ ضرور ہیں لیکن حقیقی معنوں میں جہانگیرترین اور چوہدری سرور ہی وزیراعلیٰ ہیں۔عثمان بزدار کا بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی آفس نہیں،وزیراعلیٰ آفس اب گورنر ہاؤس،ملتان،لودھراں اور پنجاب اسمبلی سپیکر چیمبر میں شفٹ ہوچکے ہیں۔ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ویژن لنگر خانوں اور کٹے مرغیوں پر آکے ختم ہو گیا ہے۔