چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی آپریشن کاجائزہ لیا

  چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی آپریشن کاجائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریا ض حمید چوہدری نے شہر میں جاری گرینڈ آپریشن کا جائزہ لیا۔صفائی آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد اور جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک کر رہے ہیں۔چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری نے ہر صورت صفائی آپریشن کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔مزید براں شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے لکشمی چوک، قرطبہ چوک، مزنگ، نیازی چوک پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کی قیادت جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک اور سربراہ کمیونیکیشن جمیل خاور نے کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سوشل موبلائزرز کی جانب سے دکانداروں اور راہگیروں میں آگاہی پمفلیٹ تقسیم کئے گئے اور لکشمی چوک پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کی صفائی ممکن نہیں۔تمام افسران اور عملے کو ہدایت ہے کہ جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا۔مزید براں سربراہ کمیونیکیشن جمیل خاور کا کہناتھا کہ چئیرمین ریاض حمید چوہدری کی ہدایت پر شہر میں 4 مقامات پر آگاہی کیمپ لگائے گئے ہیں۔شہر کی شاہراہوں، گلیوں،محلوں اور مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیادوں پر آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔شہریوں کو چاہیئے کے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا کوڑے دان تک پہنچائیں۔ شہری صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 یا کلین لاہور موبائل ایپ کا استعمال کریں