ایل پی جی کی 3غیر قانونی دکا نیں، 2منی پٹرول پمپ سیل

    ایل پی جی کی 3غیر قانونی دکا نیں، 2منی پٹرول پمپ سیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ضلعی انتظامیہ کے افسران کا ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکت مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا۔03 شاپس کو سیل کر دیا گیااور02 دکانداروں کو گرفتار کروایا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 281 میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کرنے کے لئے بھی دورہ کیا۔انہوں نے ملبہ اور کوڑا کرکٹ کی موجودگی پر زیڈ او ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر علاقے کو کلئیر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بی ایچ یو شہزادہ کا دورہ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا دریں اثناء رائیونڈ میں 15 انسپکشنز کی گئیں۔02 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا، 02 مشینوں کو ضبط کر لیا گیاجبکہ ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 03 سلنڈر اور 01 کمپیوٹر سکیل کو ضبط کر لیا گیا ہے۔04 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیااور04 افراد کو موقع پر گرفتار کروایا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1