خصوصی افراد کے عالمی دن پر اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  خصوصی افراد کے عالمی دن پر اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خصوصی افراد اپنی جسمانی کمزوری کے باوجود اپنے وطن کی خدمت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،سابقہ حکومتیں خصوصی افراد کو تعلیم، صحت ا ور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کا خصوصی پروگرام ”ہمقدم“کے نام شروع کیا گیا ہے جو ان کی محرومی دور کرے گا۔مطالبہ ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت ملک بھر میں تمام خصوصی افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ”ہمقدم“پروگرام کو جلدازجلد اضلاع کی سطح تک پہنچائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1