تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)الحاوی ہائی سکول‘ مصطفی آبادکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور مرغزار پبلک سکول‘ گرلز کیمپس‘مرغزار کالونی‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ محمدیہ گرلز ہائی سکول‘ داتا نگر‘ بادامی باغ‘لاہور‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ داتا نگر بادامی باغ‘لاہور‘مسلم سکالرز سکول‘ شاہدرہ‘لاہور‘فرقان گرائمر سکول‘ شریف پورہ‘ بھینی روڈ‘ لاہور اوراحمد گرائمر سکول‘ شریف پورہ‘ بھینی روڈ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 599تھی۔