پولیس ون ویلنگ روکنے میں بھرپور کردار ادا کرے،شفیق رضا

  پولیس ون ویلنگ روکنے میں بھرپور کردار ادا کرے،شفیق رضا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بھر پورکردار ادا کرے، مو ت کے کھیل سے کئی قیمتیں جا نیں ضائع ہو جا تی ہے جسے روکنے کیلئے سب کوکردار ادا کرنا ہو گا، والد ین اپنے بچو ں کی اچھی تر بیت کر یں تاکہ وہ ذمہ داری شہری بن سکیں ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کیا کہاکہ موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ لمحہ فکر یہ ہے، مو ت کے کھیل سے کئی قیمتیں جا نیں ضائع ہو جا تی ہے جسے روکنے کیلئے سب کوکردار ادا کرنا ہو گا،شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے دیکھ کر انتہا ئی دکھ ہوا،انہو ں نے کہاکہ انتہا ئی افسو س کی با ت ہے کہ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں جو انتہا ئی خو فناک صور ت ہو تی ہے، پولیس موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھیل میں اضافہ کو فوری روکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1