ڈی سی کا سٹی اور رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ،انتظامی امور کا جائزہ لیا

ڈی سی کا سٹی اور رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ،انتظامی امور کا جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈی سی لاہور دانش افضال نے سٹی اور رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سروس سنٹرز میں انتظامی امور کا جائزہ لیااورسنٹرز میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیااورسنٹرز میں کمپیوٹر سیکشن کو چیک کیا۔انہوں نے ریکارڈ اور زیر التوا کیسزکا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے سروس سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے انتظامات اور انتظامیہ کے برتاؤ کے بارے میں دریافت کیا۔سائلین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس قدم کو سراہا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سنٹرز میں تعینات ملازمین سے بھی بریفنگ لی اور ان سے کام کے متعلق پوچھا۔ڈی سی لاہور نے زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سنٹرز انچارج اور ملازمین کو سائلین سے اچھا برتاؤ رکھنے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔