سیدنا غوث اعظم صف اولیاء میں بلند مقام پر فائز ہیں،احسان گیلانی

  سیدنا غوث اعظم صف اولیاء میں بلند مقام پر فائز ہیں،احسان گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)سید احسان گیلانی نے عرس غوث اعظم میں شرکت کیلئے بغداد روانگی پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیدنا غوث اعظم صف اولیاء میں سب سے بلند مقام پر فائز ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان سید احسان احمد گیلانی نے کہا کہ سیدنا شیخ الاسلام سید عبدالقادر جیلانی صف اولیاء میں سب سے بلند مقام پر فائز ہیں جتنی شہرت عزت اور محبوبیت آپ کو ملی وہ صف اولیاء کسی اور کے حصے میں نہیں آئی دنیا آپ کو شیخ الاسلام،محبوب سبحانی،. پیران پیر،غوث الا عظم اور محی الدین کے پر عظمت القابات سے یاد کرتی ہے آپ شیخ بغداد تھے سنتوں کا احیا کرنے والے تھے. آپ کے دست حق پرست پر ہزاروں رہزنوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے توبہ کی اور اسلام قبول کیا مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کا ایک بڑا وفد بھی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی کی قیادت میں عراق پہنچ گیا ہے جو عرس مبارک کی تقریب میں شرکت کریگا