معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے،خدیجہ فاروقی
لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔جس میں سب سے اہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونا اور سٹاک انڈیکس میں 40فیصد اضافہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دوبڑے خساروں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ جیسے دو اہم مسائل سے سامنا رہا،ماہانہ 2ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔2014سے2017کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا موجودہ حکومت کی انتہائی کامیاب پالیسی سے ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کے قریب آگیا ہے جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے