اہل مدارس خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالیں،راغب نعیمی

اہل مدارس خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالیں،راغب نعیمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ اہل مدارس خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالیں۔عالم اسلام کو در پیش مسائل کے حل کے لئے جدید علوم سے آشنائی انتہائی ضروری ہے۔علماء کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جدید مسائل کاسنجیدگی سے بغور مطالعہ کریں اورخود کو آج کے دور سے ہم آہنگ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں ”دینی مدارس کانصاب اورعصر حاضر کے تقاضے“کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ طلبہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جرمنی کی ایرفرٹ یورنیوسٹی کے شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر جمال ملک نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برصغیرمیں اورنگزیب کے دور میں انتظامی،عدالتی اورحکومتی افسروں کی تربیت کے لئے درس نظامی کورس کانصاب تشکیل دیا گیایہ نصاب3سو سال پراناہے اس میں سے صرف علوم اسلامیہ کاحصہ آج مدارس میں پڑھایاجاتاہے اس لیے مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ عمومی انتظامی، عدالتی اورحکومتی عہدوں پر منتخب نہ ہوپاتے ہیں اورانکامیدان عمل محدود ہوگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1