چغتائی لیب نے گھروں سے بلڈ نمونے اکٹھے کرنے کی سروس شروع کر دی
لاہور(پ ر) چغتائی لیب مریضوں کی سہولت کیلئے اب ایک قدم اور آگے، گھرسے فری بلڈسیمپل کولیکشن سروس کاآغاز کردیاگیاہے۔مریضوں کی سہولت کایہ نیاسنگ میل طبی سہولیات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مشکل کے لمحات میں ایک اہم سہاراثابت ہوگا۔ اب عوام گھر بیٹھے چغتائی لیب کی ٹیم کوبذریعہ فون بلڈ سیمپل کولیکشن دینے کیلئے کال کرسکتے ہیں۔یہ سہولت چغتائی لیب کی تمام لیبارٹریز پر دستیاب ہوگی۔ بلڈسیمپل کولیکشن کی یہ سروس آج سے ملک بھرمیں شروع کردی گئی ہے اوراس عوام دوست اقدام کوبیحدسراہاجارہاہے۔