پاک چین دوستی اپنی مثال آپ ہے،کاشف امین

  پاک چین دوستی اپنی مثال آپ ہے،کاشف امین

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دہائیوں پر مشتمل دوستانہ تعلقات اپنی مثال آپ ہیں جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوطی آرہی ہے انشاء اللہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی پاکستان اور چین شانہ بشانہ ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کی جانب سے سی پیک کے متعلق ایک متنازعہ بیان سامنے آیا تھا جس کی میں پر زور مذمت کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ سی پیک پاکستان کے لئے ایک انقلابی پراجیکٹ ہے امریکہ سمت تمام پاکستان مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے امریکہ اپنی حدود میں رہ کر اپنے اندرونی مسائل کی طرف توجہ دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1