لالہ یاسر کا انجمن تاجران کا قائمقام پیٹرن انچیف بننا لائق تحسین ہے، عبدالمتین

لالہ یاسر کا انجمن تاجران کا قائمقام پیٹرن انچیف بننا لائق تحسین ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے لالہ یاسر نصیر کو آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کا قائمقام پیٹرن انچیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ لالہ یاسر نصیر کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے،انہوں نے تاجروں کے لئے ہمیشہ ہرآول دستے کا کردار ادا کیا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ لالہ یاسر نصیر کا انجمن تاجران لاہور کا قائمقام پیٹرن انچیف بننے پر ان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اس عہدے سے انصاف کرتے ہوئے تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے،لالہ یاسر نصیر کے قائمقام پیٹرن انچیف بننے پر تاجروں مین خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔