حکومت کے مہنگائی ختم کرنے کے اعلان حقیقت نہ بن سکے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے مہنگائی ختم کرنے کے اعلانات ابھی تک بھی حقیقت نہیں بن سکے ہیں اور حکومت مہنگا ئی کا جن قا بو کرنے میں ناکام ہو چکی، حکومت عوامی پا لیسی نہیں بنائی گی تو مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوگا،اشیائے صرف کی قیمتوں میں سوا سال میں غیر معمولی اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جس طرح حکمرانوں کے دیگر اعلانات زمینی حقائق کے منافی ہیں اسی طرح مہنگائی ختم کرنے کے اعلانات اور وعدے پر بھی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی پالیسی ہے، کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، وزراء صرف بیانات دینا ہی اپنا فرض سمجھتے ہیں وہ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں، تبدیلی کا ایک سال عوام کو بہت مہنگا پڑا ہے اورعوام کواس تبدیلی کی بھاری قیمت اداکرنا پڑ رہی ہے،بھوک اور افلاس نے ملک میں ڈیر ے ڈال لئے ہیں۔ حکومت ہر محا ذ پر ناکام دکھا ئی دے رہی ہے۔