فیاض الحسن چوہان اپوزیشن کیلئے  لٹکتی تلوار ہیں،متین الرحمان

          فیاض الحسن چوہان اپوزیشن کیلئے  لٹکتی تلوار ہیں،متین الرحمان

  



لاہور (سٹی رپورٹر) انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکریٹری متین الرحمان نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیر اطلاعات بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں فیاض الحسن چوہان ایک قابل انسان ہیں اور اپوزیشن کے لٹکتی تلوار ہیں،وہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف بڑی خوش اسلوبی سے پیش کرتے ہیں،ان کا دوبارہ پنجاب کا صوبائی وزیر اطلاعات بننا ایک احسن اقدام ہے اور اپوزیشن کے لئے بھی ایک الارمنگ صورتحال ہے کہ اب ان کی منفی سیاست نہیں چلے گی ان کو ہر فورم پر ہر سوال کا جواب دیا جائے گا،فیاض الحسن چوہان ایک محنتی انسان ہیں اور وزیر اعظم عمران خان بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں،ان کے دوباری صوبائی وزیر اطلاعات بننے پر پی ٹی آئی کا ورکر بھی خوش ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1