خاتون وکیل کے چیمبر پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،کرامت علی
لاہور(پ ر) سیشن کورٹ میں نسرین مجید چوہان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے چیمبر کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر چیمبر کو نذر آتش کرنے پر ایل ایل اے کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کرامت علی خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ منعقد ہوا جس میں واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں لاہور بار ایسو سی ایشن کابینہ سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔اجلاس میں میاں شرافت،میاں بابر ندیم واجد علی بارا،فرح خان لودھی،ارشد چدھڑ،وجاہت گجر،پیر اسد گیلانی،عامر ہاشمی،خورشید احمد،شیخ روحیل ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔