انسانی زندگی میں والدین کا مقام بہت بلند ہے،اعظم نعیمی

انسانی زندگی میں والدین کا مقام بہت بلند ہے،اعظم نعیمی

  



  لاہور (سٹی رپورٹر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی زندگی میں والدین کا مقام بہت بلند ہے معا شرے میں والدین کا مقام جاننے اور احترام کا حق ادا کرنے سے خاندان کا نظام مستحکم ہوتا ہے، اسلام میں حقوق العباد میں سے سب سے اہم معاملہ والدین کا مقام پہچاننے اور حقوق کی ادائیگی کا ہے ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے ٹا ؤن شپ کے سیا سی و سماجی رہنما چوہدری اختر حیا ت کی والدہ کے چہلم تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا، اس مو قع پرمحا فظ ختم نبو ت کے سر براہ علامہ پیر ذوالفقار مصطفی ہا شمی، حاجی محمد اجمل ہا شمی چیئرمین ٹا ؤن شپ،حا جی جان محمدسماجی رہنما،حاجی محمد امین، حا فظ خرم شہزاد مد نی،حاجی محمد احمد رضا عطاری،حا فظ حفیظ الرحمن قادری سمیت علما ء و مشا ئخ بھی مو جو د تھے، پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہاکہ اسلام میں حقو ق والد ین خصوصی اہمیت کا حا مل با ب ہے والد ین کی عز ت واحترام اولاد کا ضروری حق ہے، با پ کے بارے میں نبی علیہ سلام نے فرما یا کہ جنت کا پہلا دروازہ با پ ہے جس نے با پ کو را ضی کیا اس نے اللہ کو راضی کیااور وہ جنت میں جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1