زرعی انکم ٹیکس کا مجموعی ٹارگٹ پورا کرنے کے قریب ہیں، عدنان بدر
لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا انکم ٹیکس ریکوری پر اجلاس ہوا۔ ریکوری اینڈ کولیکشن آف ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس اے سی رائیونڈ آفس تحصیل رائیونڈ میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں نیب تحصیلدار، گردوارز، پٹواریوں اور دیگرنے شرکت کی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی گئی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کا مجموعی طور پر ٹارگٹ تقریبا 87787008 تھا جو کہ 56850884 پورا کر لیا گیا ہے اور مجموعی طور پر لوکل ریٹ اور واٹر ریٹ کی اس سال 100 فیصد ریکوری کر لی گئی ہے۔اے سی رائیونڈ نے متعلقہ آر اوز کو بقایا جات کو بھی فوری طور پر ریکور کرنے کی ہدایت کی اورنیب تحصیلدار کو روزانہ کی بنیاد پر میٹینگ کرنیکی ہدایت بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی ہرگز قابل قبول نہ ہو گی۔