سپیشل افراد کو بنیادی سہولیات دیکر مفید شہری بنایا جا سکتا ہے،اعجاز عالم

  سپیشل افراد کو بنیادی سہولیات دیکر مفید شہری بنایا جا سکتا ہے،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں اور ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا تاہم سپیشل افراد کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز فلاحی اداروں کے نمائندگان سے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں اسپیشل افراد کیلئے نوکریوں وغیرہ میں خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ سپیشل افراد کی خدمت و بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بنیاد میں سپیشل افراد کیلئے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے،سپیشل افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ خواجہ سراؤں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور راولپنڈی میں 2 جبکہ لاہور میں ایک سینٹر بہت جلد کام شروع کردے گا۔فلاحی اداروں کے نمائندگان نے تحریک انصاف کے دور میں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانے کے قول کو سچ کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اعجاز عالم