ماڈل کورٹس کاقیام فوری انصاف فراہمی کا بہترین ذریعہ،اعجاز الحسن اعوان
لیہ (کورٹس رپورٹر) ماڈل کورٹس کا قیام فوری انصاف کی فراہمی کا بہتر ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں جس کے لئے متعلقہ ججز اور ادارے باہمی رابطے تعاون اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
سلسلہ میں ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوان نے ماڈل کورٹس کے تحت12 سو سے زائد مقدمات کا فیصلہ دئیے گئے اہداف کے مطابق کرنے پر متعلقہ ججز صاحبان اور عدالتی اہلکاروں و مختلف اداروں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انچارج ماڈل کورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق چغتائی نے 317 مقدمات، نجف حیدر کاظمی نے 131 مقدمات، اختر عباس نے 320 مقدمات، تنویر حسین بابر نے 179 مقدمات اور قمرالزمان نے 253 مقدمات کا فیصلہ کیا جس کے لئے محکمہ پولیس، ریونیو، صحت، پبلک پراسیکیوٹر اور وکلاء صاحبان کا ماڈل کورٹس کو بھرپور تعاون حاصل رہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ ماڈل کورٹس کے ذریعے فوری اور سستا انصاف کی فراہمی سپریم کورٹس آف پاکستان کا ایک مستحسن اقدام ہے جس سے نہ صرف عوام کو فوری انصاف میسر ہو رہا ہے بلکہ عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ بھی کم ہونے میں نمایاں مدد مل رہی ہے۔
اعجازالحس