ملتان:ڈسٹرکٹ بار الیکشن، صدرکی نشست پر6امیدوار آمنے سامنے

ملتان:ڈسٹرکٹ بار الیکشن، صدرکی نشست پر6امیدوار آمنے سامنے

  



 ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار کے 11 جنوری کو ہونے والے سالانہ انتخابات کے لئے 6 نشستوں پر 18 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ صدارت کی نشست پر چھ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 امیدوار مدمقابل ہیں جن کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے نائب صدر کی نشست پر تین امیدوار جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ابھی ایک ہی خاتون امیدوار سامنے آئیں ہیں، فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کی نشست پر  تین تین امیدوار مد مقابل ہیں۔ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے الیکشن میں صدرات کی نشست کے امیدواروں میں عمران رشید سلہری اصغر خان لودھی،  سید یوسف اکبر نقوی،  نشید عارف گوندل، محبوب علی سندیلہ،  اقبال مہدی زیدی شامل ہیں جنرل سیکریٹری کے امیدواروں میں غلام نبی طاہر اور محمد وسیم خان شامل ہیں اسی طرح نائب صدر کے امیدواروں میں الطاف راں،  محمد راشد مصطفی شیخ، محمد امجد خان ہیں، فنانس سیکرٹری کے لئے رائے شاہد جاٹ، شیخ امجد شعیب محمد عرفان  میتلا مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں، لائبریری سیکرٹری کی نشست کے امیدواروں میں دو خواتین شبانہ خان اور رابیلہ گیلانی کے ساتھ حسن محمود خان شامل ہیں۔جبکہ جوائنٹ  سیکرٹری کے لئے آسیہ گل ہی سامنے آئی ہیں۔جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے وکلا الیکشن کے لئے امیدواروں نے اپنے اپنے بینرز آویزاں کر دیے ہیں اور کمپئین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آمنے سامنے

مزید : ملتان صفحہ آخر