سیاسیات کے اساتذہ اور طلبا تھنک ٹینک کا کردار ادا کریں: وی سی منصور اکبر کنڈی
ملتان (سٹاف رپورٹر)شعبہ سیاسیات بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ”مسئلہ افغانستان اپنے عصری تناظر میں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کو بڑی نزاکت اور دور اندیشی سے سمجھنے کی ضرورت ہے.(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
اس کا نہ صرف پاکستان، عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کی فکری آویزشوں سے گہرا تعلق بن جاتا ہے اس لیے اس کو احتیاط سے ہینڈل کرنے کی ضرورت ہے. اس وقت دنیا کے ماہرین سیاست اور حربی حکمت کا افغانستان کے مسئلے کے تمام پہلوؤں پر غور کررہے ہیں. ہمارے خطے کی درس گاہوں کے شعبہ سیاسیات کے اساتذہ اور طالب علموں کو تھنک ٹینک کا کردار ادا کرنا چاہیے. ڈاکٹر منظور خان آفریدی چیئرمین شعبہ پولیٹکس اینڈ آئی آر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہاکہ افغانستان کے مسئلہ کو سمجھنے کے لیے نہ صرف بڑی طاقتوں کے مفادات کی کشمکش اور افغانستان میں مختلف قوتوں کی داخلی کشمکس کو تاریخی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے.انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے امن کا انحصار افغانستان کے امن پر ہے. انہوں نے طلباء طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیے.شعبہ سیاسیات جامعہ زکریا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہاکہ افغانستان کی نئی نسل جو پاکستان اور دوسرے ممالک سے تعلیم حاصل کرکے آئی ہے ایک بڑی تعداد افعانستان کے اندر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہی ہے ان سے مستبقل میں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں.
منصور اکبرکنڈی