ہائی کورٹ ملتان بنچ، کالونی ٹیکسٹائل ملز اسماعیل آباد کو دوسرے بینک سے قرض لینے کی اجازت

      ہائی کورٹ ملتان بنچ، کالونی ٹیکسٹائل ملز اسماعیل آباد کو دوسرے بینک سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کالونی ٹیکسٹائل ملز اسماعیل آباد ملتان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوسرے بینک سے قرضہ لینے کے لیے اراضی رہن رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔اس موقع پر سرکاری وکیل احمد ندیم گھیلا(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

نے عدالت کو بتایا کہ ملز انتظامیہ نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت موضع مظفرآباد میں 81 ایکڑ چھ کنال 13 مرلے سرکاری اراضی جبکہ جنگل بیڑہ میں 78 ایکڑ سات کنال 10 مرلے اراضی حاصل کی تھی جہاں فیکٹری کے علاوہ مزدوروں کے لیے کالونی تعمیر کرنا تھی ملز انتظامیہ نے حکومت کے ساتھ پانچ مارچ 1948 اور 12 جولائی1949 کو معاہدہ کیا تھا اس معاہدے اور لیز ایکٹ کے تحت یہ رقبہ نہ کسی کو کرائے پر دیا جا سکتا ہے نہ کسی کو منتقل ہوسکتا ہے اور نہ ہی رہن رکھا جاسکتا ہے مگر انہوں نے پٹواری سے مل کر انتقال اپنے نام کرا لیا اور انہوں نے مختلف اوقات میں چار لاکھ 74 ہزار آٹھ سو چالیس ڈالر 35 ہزار ڈالر، 40 ہزار ڈالر اور 42 ہزار ڈالر کا قرضہ لیا اور اس کے علاوہ پکک اور نیشنل انوسٹمنٹ بینک سے بھی قرض لیا۔ تاہم سماعت کے دوران عدالت نے دو طرفہ دلائل کی سماعت کے بعد کالونی ملز کی انتظامیہ کو دوسرے بینک سے قرض لینے کی اجازت دے دی ہے۔
اجازت