مظفرگڑھ: کیج فش اور جھینگا فارمنگ کاتربیتی کورس مکمل کرنیوالوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم،بھاری زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے پراجیکٹس کی کامیابی انتہائی ضروری، مخدوم رضا بخاری

  مظفرگڑھ: کیج فش اور جھینگا فارمنگ کاتربیتی کورس مکمل کرنیوالوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(خبر نگار)حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق کیج فش فارمنگ اور جھینگا فارمنگ کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں،پراجیکٹس کے باعث ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ بھاری زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا.ان خیالات کا اظہار صوبائی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات،وائلڈ لائف و فشریز مخدوم رضا حسین بخاری نے محکمہ فشریز کی جانب سے منعقد کی گئی کیج فش فارمنگ اور جھینگا فارمنگ پراجیکٹ کے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.مخدوم رضا حسین بخاری کا کہنا تھا کہ کیج فش فارمنگ اور جھینگا فارمنگ کے پراجیکٹس کے تحت حکومت کی جانب سے فارمرز کو 4 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جس سے اس شعبے کے حوالے سے فارمرز کی حوصلہ افزائی ہوگی.صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات،وائلڈ لائف و فشریز مخدوم رضا حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور بھاری زرمبادلہ کے حصول کے لیے کیج فش فارمنگ اور جھینگا فارمنگ کے پراجیکٹس کی کامیابی ازحد ضروری ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر فشریز ڈاکٹر ریاض الدین،اسٹنٹ ڈائریکٹر تلاپیہ ہیچری مشتاق قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز ضلع میں ماہی پروری کے فروغ کے علاؤہ جھینگا فارمنگ کے حوالے سے بھی فارمرز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفرگڑھ میں تقریباً 100 ایکڑ رقبے پر جھینگے کی فارمنگ کامیابی سے جاری ہے اور فارمرز جھینگا فارمنگ کے حوالے سے محکمہ فشریز کے تجربے سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں.تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات،وائلڈ لائف و فشریز مخدوم رضا بخاری نے کیج فش فارمنگ و جھینگا فارمنگ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے فارمرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے.اس موقع پر ایم پی اے نیاز گشکوری،محکمہ فشریز کے سینئر کیمسٹ صبغت اللہ اور محمد کاشف بھی موجود تھے۔
کورس