نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ سب مسلمانوں کیلئے مشعل راہ،مفتی حبیب الرحمن درخواستی

نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ سب مسلمانوں کیلئے مشعل راہ،مفتی حبیب الرحمن درخواستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخاں (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (س)پاکستان کے مرکزی نائب صدر مفتی حبیب الرحمن درخواستی،مولانا محمد رفیق،مولانا یحییٰ عباسی،مولانا شکیل احمد مدنی نے مدرسہ مدینتہ العلوم ظاہر پیر میں سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام سیرت ا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

لنبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ہم سب مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،چیلنجز،بحرانوں،ملکی خوشحالی کے لئے ہمیں حضور پاکؐ کی سیرت طیبہ پر چل کر ہی حاصل ہونگی،نبی کریم کے زندگی کے تمام پہلوؤں سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی،ملک میں جب تک قرآن وسنت کا نظام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک امن وسکون نہیں آئے گا،اسلام ہی امن وسلامتی کا دین ہے،قرآن مجید ایک مقدس کتاب ہے اورکلام الہٰی ہے،مسلمان کسی صورت بھی اس مقدس کتاب کی توہین برداشت نہیں کریں گے،ناروے میں قرآن مجید کی توہین ایک کھلی دہشت گردی اوران کی ایک انتہا پسند سوچ کی عکاسی کرتی ہے،قاری ولی اللہ اورقاری سعید نعمانی نے اپنے خوبصور ت آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کی اورحسن نے نعت رسول مقبو ل پیش کی کانفرنس سے مولانا عبدالحکیم صدرپوری،مولانا ارشد مدنی،قاری طارق،مولانا اسلم رحمانی ودیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔
مشعل راہ