امریکہ، مغرب میں قرآن، مساجد کی توہین گہری سازش، لیاقت بلوچ

  امریکہ، مغرب میں قرآن، مساجد کی توہین گہری سازش، لیاقت بلوچ

  



لاہور (پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی مجلس قائم سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب میں محمدؐ،قرآن،مساجد،شعائر اسلام کی توہین سوچی سمجھی ساز ش اور (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

مذاہب کے درمیان تصادم کھڑا کرکے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات کا حربہ بنایا جاتا ہے۔حقیقت میں ان واقعات سے مغربی تہذیب کا فساد،عدم برداشت کا رویہ،جدید علم،سائنس و ٹیکنالوجی،جدیدیت کے عہدیداروں کے اندر مسلم دشمنی کے جذبات بے نقاب ہورہے ہیں۔اسلام مخالف او ر اسلام فوبیا میں مبتلا قوتوں کا مقابلہ اتحاد امت اور عقیدہ ختم نبوت،ناموس مصطفیؐ اور شعائر اسلام کی حفاظت کے لیے پختہ عزم اور عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔دنیانے بار بار آزمالیا اہل ایمان سرخرورہے۔دنیا عالمی امن،انسانوں کے مسائل کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ بدلے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے ظلم و جبر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔22دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ اسلام آباد کے بے حس،برف زدہ حکمرانوں کو جھنجوڑے گا۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اب حکومت ہندوستان سے تمام معاہدوں کے خاتمہ کا اعلان کردے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادں کو بنیاد بنا لیا جائے۔موثر سفارتی جدوجہد کے لیے قومی قیادت کو قومی کشمیر پالیسی پر متحد کرنا گزیر ہے۔جہاد فی سبیل اللہ سے فرار زہر قاتل ہوگا۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر