2افراد قتل،حادثات میں 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ملتان،وہاڑی، رحیم یارخان، ترنڈہ محمد پناہ، بہاولنگر،لودھراں (وقائع نگار، نمائندگان پاکستان) 2افراد کو قتل کردیاگیا، حادثات میں 10افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابقمخدوم (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
رشید میں راستہ کے تنازعہ پر ہونیوالے جھگڑے کا زخمی شخص نشتر میں دم توڑ گیا۔ایک ہفتہ قبل راستے کے تنازعہ پر دونوں گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کے 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔نشتر اسپتال میں زندگی کی بازی ہارنے والے شخص کی شناخت نواز کے سے نام سے ہوئی ہیپولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے اور چار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ نواحی گاؤں 182ای بی المعروف 24ڈوگراں والا میں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے سوئے ہوئے بھائی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق 25سالہ لیاقت بھینسوں کے باڑہ میں سویا ہوا تھا کہ مبینہ ملزم امجد ڈوگر نے اس کی کنپٹی پر پسٹل کے 3فائر کرکے اسے قتل کردیا پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جبکہ مبینہ ملزم امجد ڈوگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہٹرک ڈرائیور محمد رضوان سلارواہن سے ملتان کی طرف ا?رہا تھا کہ جھوک وینس کے قریب ٹرک بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے اتر گیا اور ایک درخت سے ٹکرا گیا جس سے ڈرائیور محمد رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 35سال تھی اوروہ مظفر گڑھ کا رہائشی تھا حادثہ کے وقت میں ٹرک میں موجود دوسرا شخص اللہ بچایا سویا ہوا تھا حادثہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جا ں بحق ہوگیا اس کی عمر 33سال تھی۔ادھرٹریفک حادثات میں شدید زخمی باپ بیٹا سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے، تفصیل کے مطابق ٹریفک کاپہلاحادثہ جمالدین والی کے رہائشی 50سالہ قدیراحمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے7سالہ بیٹے جمال احمد کے ہمراہ راجن پورجارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث اچانک کار کاٹائر پھٹ جانے پر بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، دوسرا حادثہ چندرامی کے رہائشی55سالہ پنوں رام کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتارکار نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، تیسرا حادثہ تحصیل صادق آباد کے رہائشی55سالہ گلزاراحمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پرسوار ہوکررکشہ کوکراس کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار سے بے قابوہوکر دھماکہ سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوگیا جبکہ چوتھا حادثہ لیاقت پور کے رہائشی18سالہ ابوسفیان کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کنارے پیدل جاتے ہوئے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے بے قابو ہوکر روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود باپ بیٹا سمیت پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے47افراد جن میں چوک بہادر پور کارہائشی22سالہ زاہد علی، چک72این پی کا22سالہ احمد ارشد، سنی پل کا15سالہ عابدعلی، رحمٰن کالونی کا15سالہ عدنان علی، گلشن اقبال کی25سالہ ارم بی بی، ہیڈفرید کا14سالہ فلک شیر، گلشن عثمان کا5سالہ علی حسن، صادق آباد کی50سالہ سکینہ بی بی، گھوٹکی کا34سالہ دھرم پال، چک113پی کا22 سالہ بلال احمد، اڈہ گلمرگ کا22سالہ احمدعلی، راجن پورکلاں کا22 سالہ عابد حسین، سنی پل کا60سالہ افضال احمد اورٹھل وزیرکی 57 سالہ نسیم بی بی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دریں اثناء نواحی علاقہ بانہ رویہ کے رہائشی مجاہد حسین کا 10 سالہ بیٹا اپنی خالہ کلثوم بی بی کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے گیا ڈاکٹر فیض رسول کے کلینک کے سامنے ٹھل حمزہ روڈ سے آنے والے ٹریکٹر کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں 10 سالہ ارسلان کے اوپر ٹریکٹر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ارسلان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا حادثہ میں جانبحق ارسلان کے والد مجاہد حسین کی درخواست پر پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے ٹریکٹر ڈرائیور اکرم ولد اللہ ڈوایا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہچک نمبر 132 مراد کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، پولیس ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق دو افراد زخمی جاں بحق شخص عمر فاروق جبکہ زخمیوں میں اقبال اور جاوید شامل ہیں زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ایک اور حادثے میں ڈونگہ بونگہ ہارون آباد روڈپر تیز رفتار مزدا نے سات سالہ بچے علی کو کچل دیا بچہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔علاوہ ازیں دنیاپور کے نواحی چک 342 ڈبلیو بی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ز د میں آ کر موٹر سائیکل سو ا ر ا ٹھا ر ہ سالہ موقع پر جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطا بق دنیاپور کے نواحی چک 342 ڈبلیو بی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے ا ٹھا ر ہ سالہ موٹر سائیکل سوار کاشف ولد عباس موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جانبحق شخص چک 342 ڈبلیو بی کا ر ہا ئشی تھا۔
قتل حادثات