گل گشت: فوڈ انسپکٹر قتل، لاش برآمد، تحقیقات کادائرہ وسیع

گل گشت: فوڈ انسپکٹر قتل، لاش برآمد، تحقیقات کادائرہ وسیع

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) گلگشت پولیس کے علاقے میں فوڈ انسپکٹر پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق فوڈ انسپکٹر میاں نذر حسین نے گلگشت کالونی میں بوائز ہاسٹل بنایا ہوا تھا گزشتہ روز اس کی ہاسٹل کے کمرے سے لاش ملی ہے واقع کی اطلاع پر گلگشت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

لاش کو تحویل میں لے لیا میاں نذر حسین اپنی فیملی کے ساتھ ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھا اس کی فیملی دوروز قبل جلالپور پیروالا گئی تھی بتایا جاتا ہے کہ نذر حسین کا ہاسٹل کے لڑکوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا پولیس نے ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد طلبا کو شامل تفتیش کر لیا ہے نذر حسین کی عمر 50سال تھی اوروہ جلالپور کا رہائشی تھا پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوگا کہ نذر حسین کو قتل کیا گیا ہے یا اس کی موت اتفاقی ہے،تاہم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں فوڈ گرین انسپکٹر کو گلا دباکر قتل کیا گیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 4دسمبر کو ان کے آبائی علاقے جلالپور پیر والا میں دن 11بجے ادا کی جائے گی مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر