کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے میں حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا،رحیم یار خان کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ٹرین گزرتے ہی پٹری ٹوٹ گئی مقامی افراد کی اطلاع پر بروقت مسافروں ٹرینوں کو اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

گزشتہ روز ضلع رحیم یار خان میں داؤد پل کے قریب ٹرین کی پٹڑی بوسیدہ ہونے اور مناسب پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث اچانک ٹوٹ گئی جسکے اوپر سے گزرے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی عینی شاہدین کہ مطابق وہ موقع پر موجود تھے اور کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کے گزرتے وقت اچانک پٹری ٹوٹ گئی ٹرین اس لیے حادثے سے بچی کے ٹرین کی آخری بوگی گزرتے ہوئے پٹری ٹوٹی تاہم مقامی افراد کی اطلاع پر ریلوے کے عملہ نے پہنچ کر ٹوٹ جانے والی پٹڑی پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لائن مرمت ہوتے ہی ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا،تاہم اپ ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے ملتان لاہور پشاور راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کو روک لیا گیا جس کے باعث ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کے لئے کسی قسم کی سہولیات نہ دئیے جانے کے باعث مسافر شدید سردی میں خوار ہوتے رہے۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر