سٹیٹ لائف گروپ انشورنس:پر وموٹرز ملازمین سے تحریری طورپر کوائف طلب
ملتان ( نیوز رپورٹر) ملتان اتحاد اوورسیز گروپ ملتان زون جنوبی پنجاب کی کاوشوں سے سٹیٹ لائف گروپ انشورنس کارپوریشن کی جانب سے ملتان سمیت ملک بھر میں موجود پروموٹرز اور(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
دیگر ملازمین کی گروپ انشورنس کے لئیے باقاعدہ تحریری طور پر جملہ کوائف طلب کرلئیے ہیں جسے پروموٹرز کی جانب سے خوش ائند قرار دیا جارہا ہے قبل ازیں ملتان اتحاد اوورسیز گروپ کے عہدیداران کی جانب سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن حکام سے ملاقات کے دوران ان سے پروموٹرز و ملازمین کی گروپ انشورنس کرنے کے لئیے تحریری طور پر درخواست کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن حکام نے گروپ انشورنس کے لئیے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے پروموٹرز سے جملہ کوائف طلب کرلئیے ہیں۔