بنچ پر مسافر کے لیٹنے پر ریلوے پولیس اہلکار کوشوکاز نوٹس

      بنچ پر مسافر کے لیٹنے پر ریلوے پولیس اہلکار کوشوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ریزرویشن آفس ملتان سے ملحقہ مسافرخانہ میں موجودبینچ پر مسافرکے لیٹنے پرڈیوٹی پرموجودریلوے پولیس اہلکار کو شوکازنوٹس جاری کردیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ ڈی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ایس ریلوے شعیب عادل نے ریلوے ریزرویشن آفس کااچانک معائنہ کیاتوایک مسافرملحقہ بینچ پرلیٹاہواتھاجس کاڈی ایس نے نوٹس لیااورایس پی ریلوے پولیس کوہدائت کی ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکارکوشوکازجار ی کیاجائے جس پرایس پی ریلوے نے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکارمحمداحمدکوشوکازنوٹس جاری کیاہے جس میں دوران ڈیوٹی اس پرموبائل فون کے استعمال کاالزام عائدکیاگیاہے پولیس ذرائع کے مطابق ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکاشکارہیں مسافرخانے مسافروں کے لئے بنے ہیں ان میں مسافرنہ لیٹیں توکہاں جائیں جب اس بابت ایس پی ریلوے کوبتایاگیاکہ مسافرکے سونے پرشوکازنہیں دیاجاسکتاتوایس پی ریلوے نے ڈی ایس کے احکامات کوپوراکرنے کے لئے موبائل استعمال کابے بنیادجوازبناکرشوکازنوٹس جاری کردیا۔جوسراسرزیادتی ہے۔