کالے یرقان سے متاثرہ بزرگ خاتون ہسپتال میں جاں بحق
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا عمر رسید خاتون ہسپتال میں چل بسی تفصیل کے مطابق خانپورروڈ کی رہائشی80سالہ عمررسیدہ شریف بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجودشریف بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ3متاثرین جن میں خانپور کی رہائشی65سالہ بختاں بی بی، جمالدین والی کا 50 سالہ محمدحسین اور سردار گڑھ کارہائشی50سالہ مشعوق احمد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالا یرقان