گیس صارفین کمپریسر استعمال نہ کریں چیف انجینئرکا آگاہی واک سے خطاب

  گیس صارفین کمپریسر استعمال نہ کریں چیف انجینئرکا آگاہی واک سے خطاب

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف انجینئر سوئی نادرن گیس اظہر حسین کھوکھر نے کہا کہ صارفین کو چاہیئے کہ کمپریسر کا استعمال بالکل نہ کریں‘ اس سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے جس سے کوئی بھی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

حادثہ ہو سکتا ہے کسی جگہ بھی گیس لیکج ہو تو فورا ًآفس کو اطلاع دیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس آفس سے پیراں غائب پاور اسٹیشن تک گیس بچاؤ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی جی ایم ظفر حسین نے کہا کہ آگاہی واک کا مقصد لوگوں کو گیس بچاؤ سے آگاہی دینا ہے۔ واک میں عثمان کریم بیگ اشفاق احمد راجپوت سیف الرحمن خان شاہد بھٹی یعقوب خان رؤف خان مرزا ندیم بیگ سید اختر شاہ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

واک

مزید : ملتان صفحہ آخر